Wednesday, May 8, 2024

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم ہوگیا

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم ہوگیا
May 9, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم ہوگیا،خسرو بختیار اور دیگر ارکان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان  کر دیا۔ خسرو بختیار نے کہا کہ لاہور پر براجمان رہنے والوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، محرومیوں سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا،اب پیچھے نہیں ہٹیں گے۔عمران خان کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے ارکان کا خیر مقدم کیا گیا۔ جنوبی پنجاب محاذ تحریک کے ارکان ایک معاہدے کے  تحت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں ، معاہدے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو 100 روز میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنادیا جائے گا۔ انضمام کی شرائط کے مطابق تحریک انصاف خطے کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کرے گی،رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کمیٹی بھی بنے گی۔ اس موقع پر خسرو بختیار نے ن لیگ کی بے وفائی کے تذکرے کئے  اور کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ الحاق کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا ، صوبہ جنوبی پنجاب  کا مقدمہ اب تحریک انصاف بھی لڑے گی  ،ن لیگ نے جنوبی پنجاب کے عوام کو تقسیم  کرنے کی  کوشش کی۔