Friday, March 29, 2024

جنوبی پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہونےلگا،مزید چاروکٹیں گرگئیں

جنوبی پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہونےلگا،مزید چاروکٹیں گرگئیں
April 25, 2018
ملتان ( 92 نیوز ) جنوبی پنجاب میں ن لیگ کا صفایا ہونے لگا ، حکمران جماعت کی مزید چار وکٹیں گر گئی ہیں ۔ ملتان اور لیہ سے ارکان پنجاب اسمبلی ذیشان گرمانی اور قیصر مگسی جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شامل ہو گئے ۔ جہانیاں سے ایم پی اے کرم داد واہلہ اور سابق ایم پی اے  جمیل شاہ بھی  پارٹی چھوڑ گئے ۔ طاہر بشیر چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صدارت کیلئے پارٹی اجلاس ہوسکتا ہے تو عوامی مسائل کیلئے کیوں نہیں ہو سکتا۔