Saturday, May 18, 2024

جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے

جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے
January 25, 2019
 کراچی (92 نیوز) ملتان سمیت جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیئے۔ سردی ابھی جانے والی نہیں۔ موسم کا حال بتانے والوں نے خبردار کر دیا۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو گی۔ دوسری جانب اوکاڑہ، رینالہ خورد، بصیر پور میں دھند نے ہر چیز کو دھندلا کر دیا۔ ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔ ملتان، خانیوال موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا۔ لودھراں، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان اور صادق آباد میں دھند کا راج ہے۔ کبیروالہ، ہارون آباد اور فورٹ عباس میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثررہی جبکہ موسم بھی شدید سرد ہو گیا۔ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔ سکھر اور گردونواح میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہو گئی۔ پنوں عاقل، سانگی، ٹھل اور خیرپور میں بھی دھند ہی دھند ہے۔ نیشنل مہران ہائی وے اور سندھ پنجاب بارڈر کے سرحدی علاقوں میں حدنگاہ 50 میٹر تک محدود رہی۔