Tuesday, May 21, 2024

جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ ، چار جوان دھرتی ماں پر قربان

جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ ، چار جوان دھرتی ماں پر قربان
February 12, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان دھرتی ماں پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے سکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔ فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان دھرتی ماں پر قربان ہو گئے۔ شہداء میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمن اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو ہر قسم کے خطرے سے پاک کرنے کا عمل جاری ہے۔

صدرمملکت سمیت قومی قیادت نے حملے کی شدید مذمت کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔