Friday, April 26, 2024

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ ، فائرنگ سے کیپٹن عبداللہ شہید

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ ، فائرنگ سے کیپٹن عبداللہ شہید
September 28, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقہ شکئی میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی خفیہ اطلاع پر علاقے میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت چیک کرنے کیلئے نائٹ پٹرولنگ جاری تھی۔ کیپٹن عبداللہ پٹرولنگ فورس کی سربراہی کر رہے تھے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کلیئرنس شروع کر دیا گیا۔