Friday, April 26, 2024

جنوبی وزیرستان کے عرفان محسود نے 18 ورلڈ ریکارڈ بنا ئے

جنوبی وزیرستان کے عرفان محسود نے 18 ورلڈ ریکارڈ بنا ئے
April 8, 2019

جنوبی وزیرستان   ( 92 نیوز) جنوبی وزیرستان  سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے کم وسائل کے باوجود 18 ورلڈ ریکارڈ بناڈالے، محمد عرفان نے 2 انگلیوں پر 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 12 پش آپس لگانے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا رکھا ہے۔

محمد عرفان محسود نے کسی حکومتی امداد کے بغیر 18 ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک پرائیویٹ اسکول میں 50 سے زائد آئی ڈی پیز بچوں کو مارشل آرٹ بھی سیکھاتا ہے ۔

عرفان محسود کے شاگرد کہتے ہیں کہ اگر انہیں سہولیات ملیں  تو وہ بھی عرفان محسود کی طرح  عالمی ریکارڈ بنا کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

عرفان محسود جنوبی وزیرستان  سے دہشت گردی کا لیبل مٹانے کا عزم لئے ملک و قوم کا نام روشن کر رہا ہے ، اگر حکومت جنوبی وزیرستان کے ان ہونہار کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرے تو یہ مزید ایسی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔