Thursday, April 25, 2024

جنوبی وزیرستان میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

جنوبی وزیرستان میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد
November 19, 2020

جنوبی وزیرستان (92 نیوز) وزیرستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے لگا، کیڈٹ کالج اسپنکئی جنوبی وزیرستان میں نیشنل تائیکوانڈو چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔ 200 سے زائد ایتھلیٹس کا پرتپاک استقبال کیا گیا،وزیرستان امرزئی کی ٹیم نے فائنل جیت لیا۔

پاک فوج کی کوششوں سے وزیرستان میں امن لوٹ آیا ، جنوبی وزیرستان کے علاقے اسپنکئی میں ایف سی خیبرپختونخوا جنوبی کے زیراہتمام نیشنل تائیکوانڈو چمپئن شپ میں  نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں چاروں صوبوں ،آزادکشمیر، گلگت بلتستان اوراسلام آباد کی 8 ٹیموں کے 200 سے زائد ایتھلیٹس نے وزیرستان میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے اور پہلے تائیکوانڈوایونٹ میں حصہ لیا، خیبرپختونخوا کی ٹیم نے رنراپ ٹرافی حاصل کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  پروگرام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو قومی سطح پر دوسرے صوبوں کے کھلاڑیوں کے برابر مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔