Friday, May 10, 2024

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین جوان شہید
August 31, 2020

راولپنڈی  ( 92 نیوز) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید اور چار زخمی ہو گئے ۔

دشمن ایک بار پھرملک کا امن سبوتاژ کرنے کے درپے ہے،جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا صفایا کرنے والے دھرتی کے 3 سپوت جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔۔ فائرنگ کے نیتجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں صوبیدار ندیم،لانس نائیک مصور اور سپاہی سلیم شامل ہیں۔آئی  ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔