Sunday, September 8, 2024

جنوبی وزیرستان میں 7برسوں سے بند سڑک ،سکول اور سپورٹس سٹیڈیم کو دوبارہ بحال کر دیا گیا

جنوبی وزیرستان میں 7برسوں سے بند سڑک ،سکول اور سپورٹس سٹیڈیم کو دوبارہ بحال کر دیا گیا
January 17, 2016
  جنوبی وزیرستان(92نیوز)جی او سی میجر جنرل اظہر صالح عباسی نے جنوبی وزیرستان میں 7 سال سے بند روڈ کو دوبارہ کھولنے سمیت وہاں دوبارہ بحال کئے جانے والے سکول اور سپورٹس سٹیڈیم کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی وزیرستان میں 2008 میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے باعث بند کئے گئے تیارزہ خوڑ روڈ کو آمد و رفت کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا جس کا افتتاح جو او سی میجر جنرل اظہر صالح عباسی نے کیا۔ وانا تحصیل میں موجود سڑک کو علاقے میں امن کی بحالی کے بعد 7 سال بعد دوبارہ آمد و رفت کے لئے کھولا گیا ہے جس کی بدولت علاقہ مکینوں کو سفری سہولت میسر ہوگی اور علاقے میں تجارتی سرگرمیوں سمیت ترقیاتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ میجر جنرل اظہر صالح عباسی نے تیارزہ میں واٹر سپلائی سکیم، سپورٹس سٹیڈیم اور گورنمنٹ ہائی سکول کا بھی افتتاح کیا۔