Thursday, April 25, 2024

جنوبی وزیرستان سے ن لیگ کے دلاورخان ، اسلام آبادسے آزادامیدوار کپتان کے ہوگئے

جنوبی وزیرستان سے ن لیگ کے دلاورخان ، اسلام آبادسے آزادامیدوار کپتان کے ہوگئے
July 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیاسی موسم پر پت جھڑ  کا سلسلہ جاری ہے ۔ جنوبی وزیر ستان کے حلقہ این اے 49 پر مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار دلاور خان محسود پاکستان تحریک  انصاف کے نامزد امیدوار دوست محمد خان کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔ دوسری طرف اسلام آباد سے آزاد امیدوار ظفر علی شاہ کاعمران خان کے مقابلے میں دستبردار ہونے کا اعلان    کر دیا۔