Friday, April 19, 2024

جنوبی وزیرستان : دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ایک اہلکار زخمی ، تین حملہ آور ہلاک

جنوبی وزیرستان : دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ایک اہلکار زخمی ، تین حملہ آور ہلاک
December 19, 2015
وزیرستان(92نیوز)جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ میں  دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ تفصیلات کےمطابق پاک فوج دہشت گردوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہے دہشت گردوں کے لئے پاک سرزمین تنگ ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو دوران گشت نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان زخمی ہو گیا سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے بھی دہشت گردوں پر کاری جوابی وار کیا اور تین حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ ادھر ایف سی اور حساس اداروں نے گوادر میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا جس دوران ایک مکان سے تیرہ راکٹ لانچر ،کلاشنکوف ،رائفلیں اور سیکڑوں گولیاں برآّمد کر لی گئیں۔