Friday, April 19, 2024

جنوبی وزیرستان ، باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 7 خواتین جاں بحق

جنوبی وزیرستان ، باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 7 خواتین جاں بحق
April 13, 2019

 جنوبی وزیرستان (92 نیوز) جنوبی وزیرستان میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس میں سات خواتین جاں بحق، تین لاپتہ ہوگئیں۔

 طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تباہی مچا دی۔ ہرنائی اور گردونواح  میں تیز بارش ،ندی نالوں میں طغیانی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

 ملتان اورجھنگ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ کشمور، شہدادکوٹ اور اوستہ محمد میں بھی  بادل کھل کے برسے۔ زیارت سنجاوی میں طوفانی بارش سے سڑکیں اور گلیاں تالاب میں تبدیل ہو گئیں۔