جنوبی وزیرستان اور باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، گولہ بارود برآمد
راولپنڈی (92 نیوز) جنوبی وزیرستان اور باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 15 مارٹر گولے ، 2 اینٹی ٹینک مانز، راکٹ لانچر اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
کارروائیاں تحصیل ماموند اور لدھا میں کی گئیں۔ لدھا سے ملنے والا اسلحہ قبرستان میں چھپایا گیا تھا۔