Saturday, April 27, 2024

جنوبی لندن کے اورپنگٹن بس ڈپو میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی

جنوبی لندن کے اورپنگٹن بس ڈپو میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی
November 22, 2018
لندن (92 نیوز) جنوبی لندن کے اورپنگٹن بس ڈپو میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے گیارہ بسوں کو جلا کر تباہ کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی لندن کے اورپنگٹن بس ڈپو میں  پہلے  یکے بعد دیگرے دس دھماکے سنے گئے جس کے بعد  بس ڈپو میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے باعث ڈپو میں کھڑی سات بسیں جل کر تباہ ہو گئیں جبکہ چار بسوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ساٹھ سے زائد فائر فائٹرز  نے فورا کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بجھا دیا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے رات ساڑھے تین بجے سنے گئے۔ برطانوی حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔