Friday, April 19, 2024

جنوبی فرانس میں جرمن ایئرلائن کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا

جنوبی فرانس میں جرمن ایئرلائن کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا
March 24, 2015
بارسلونا(ویب ڈیسک)جنوبی فرانس میں جرمن ایئر لائنز کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے حادثے میں عملے کے ارکان سمیت ایک سواڑتالیس مسافرہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا سے ڈسل ڈوف جانے والے جرمن ونگز ائیر لائن کے طیارے ایئر بس تین سو بیس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوا،جس کے بعد مقامی حکام نے طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔ ریڈار پر بھی طیارے کو جنوبی فرانس کے علاقے میں گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ فرانس کے صدر فرینکوئس اولاند کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار کسی شخص کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔ بدقسمت مسافروں میں سے اکثریت جرمن باشندوں کی ہے۔ یورپی یونین کمیشن نے بھی طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔