Tuesday, May 14, 2024

جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 17 افراد ہلاک
August 23, 2020
خرطوم (92 نیوز) جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 17 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق، یہ طیارہ جوبا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف ہونے کے فورا بعد کامرو میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ سوڈانی وزیر ٹرانسپورٹ مدوت بیئر یل نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ "جہاز میں آٹھ افراد سوار تھے، تین مسافر اور پانچ عملہ کے ارکان تھے۔ مسافروں میں سے ایک شخص بچ گیا اس کی حالت اب بہتر ہے۔" وزیر کے مطابق ، عملے کے ممبر روسی تھے جبکہ تمام مسافروں کا تعلق جنوبی سوڈان سے تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کے مطابق، مقامی کمپنی ساؤتھ ویسٹ ایوی ایشن کی ملکیت طیارہ جوبا میں واقع بینک کے لئے ملک کے شمال مغرب میں واو علاقے میں نقدی لے کر جارہا تھا۔ جوبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑنے والا طیارہ اویل جا رہا تھا۔