Sunday, May 12, 2024

جنوبی سوڈان میں چرواہوں کے حملے سے 32افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں چرواہوں کے حملے سے 32افراد ہلاک
January 23, 2020
خرطوم ( 92 نیوز) جنوبی سوڈان کے ایک گاوں پر چرواہوں کے حملے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابیی کے منتظم کا کہنا ہے خانہ بدوش میسریا قبیلے کے چرواہوں نے گاوں کلوم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 24 افراد زخمی ہو گئے۔ حملہ آوروں نے بچوں سمیت 15 افراد کو اغوا کرلیا جبکہ 20 گھروں کو مسمار کر دیا۔ خانہ بدوشوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔