Thursday, April 18, 2024

جنوبی بحرالکاہل میں پیم طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 44ہوگئ

جنوبی بحرالکاہل میں پیم طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 44ہوگئ
March 14, 2015
ونوتوا(ویب ڈیسک)جنوبی بحرالکاہل کے میں پیم طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 44ہوگئی ہے ۔ لوگوں نے آسٹریلوی جزیروں سے نقل مکانی شروع کر دی ہے ۔ جنوبی بحرالکاہل کے متعدد ممالک سےٹکرانے والے سمندری طوفان پیم سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ کے مطابق جزیرہ کیریباتی اور سولومن میں پیم طوفان کے باعث سیلابی ریلے سے کم سے کم تین ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ونوتوا میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے پیم طوفان ایک سوپچانوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں  کے ساتھ مغربی آسٹریلوی ساحل سےبھی ٹکرایا ہےجہاں شہری آبادی کو نقل مکانی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔