Friday, April 19, 2024

جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان سمندری مواصلاتی نطام بحال ہو گیا

جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان سمندری مواصلاتی نطام بحال ہو گیا
July 1, 2018
سیول (92 نیوز) شمالی اور جنوبی کوریا قریب آنے لگے۔ جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان سمندری مواصلاتی نطام بحال ہو گیا۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے اہم بیان  جاری کر دیا۔ کل کے  دشمن آج کے دوست بننے لگے ۔ ایک دوسرے کو بڑا دشمن سمجھنے والے جنوبی  اور شمالی کوریا میں  فاصلے  کم ہونے لگے ہیں۔ دشمنی دوستی میں بدلنے لگی ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ د س سال بعد  دونوں ممالک کے درمیان سمندری مواصلاتی نطام بہال ہو گیا ہے۔ مواصلاتی نظام کی بحالی کو ٹیسٹ کرنے کیلئے جنوبی کوریا کی نیوی نے سمندر میں موجود شمالی کوریا کی کشتی سےانٹرنیشنل ریڈیو چینل کے ذریعے رابطہ کیا تو فورا جواب آیا جس کے بعد رابطے کی بحالی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا کہ جنوبی اور شمالی کوریا کے مابین ہونے والے امن معاہدوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔