Thursday, May 9, 2024

جنوبی امریکہ کےتین ممالک فٹبال کپ 2030 کی مشترکہ میزبانی کے لیے بولی دیں گے

جنوبی امریکہ کےتین ممالک فٹبال کپ 2030 کی مشترکہ میزبانی کے لیے بولی دیں گے
October 5, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ارجنٹائن، یوراگوئے اور پیرا گوئے 2030 میں منعقد ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کے لیے مشترکہ بولی دیں گے۔اس منصوبے کا اعلان تینوں ممالک کے صدور نے بدھ کو بیونس آئرس میں کیا۔
2030 کے فٹبال کے عالمی کپ کی بولی کا عمل کئی سال تک شروع نہیں ہو گا ۔ واضح رہے کہ 2030 کا عالمی کپ اس سلسلے کا 100 واں ٹورنامنٹ ہو گا۔ اس ٹورنامنٹ کی ابتدا 1930 میں یوراگوائے میں ہوئی تھی۔
2018 کا عالمی فٹبال کپ روس میں منعقد ہو گا جبکہ 2022 کے عالمی کپ کی میزبانی قطر کرے گا۔