Thursday, April 25, 2024

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیجورن فورٹن اور اہلیہ نے اسلام قبول کر لیا

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیجورن فورٹن اور اہلیہ نے اسلام قبول کر لیا
April 26, 2021

کیپ ٹاؤن (92 نیوز) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیجورن فورٹن اور اہلیہ نے اسلام قبول کر لیا۔

بیجورن فورٹن نے اپنا نام عماد رکھ لیا۔ کرکٹر تبریز شمسی اور ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر بیجورن اور ان کی اہلیہ کی تصویر شیئر کی۔ جوڑے کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

26 سالہ کرکٹر بیجورن فورٹن نے ستمبر 2019 میں جنوبی افریقا ٹیم کے لیے عالمی سطح پر ڈیبیو کیا تھا۔