Saturday, May 11, 2024

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے، کراچی جمخانہ میں پریکٹس

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے، کراچی جمخانہ میں پریکٹس
January 17, 2021

کراچی (92 نیوز) دورہ پاکستان پر موجود جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ مہمان ٹیم نے کراچی جمخانہ میں بائیوسکیور ماحول میں پریکٹس کا آغاز کردیا۔

14 برس بعد پاکستان کے دورے پر آنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگئے۔

مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے کراچی جمخانہ میں بائیو ببل میں پریکٹس کی، اور اڑھائی گھنٹے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 5 روز تک آئسولیشن کے دوران کراچی جمخانہ میں بائیو ببل میں پریکٹس کرے گی، قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد پروٹیز کی ٹیم کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کی اجازت ہو گی۔

پروٹیز دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے گزشتہ روز پاکستان پہنچے۔ پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔