Thursday, September 19, 2024

جنوبی افریقی صدر جیک زوما کو آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیئے جانے کے بعد مواخذے کی راہ ہموار

جنوبی افریقی صدر جیک زوما کو آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیئے جانے کے بعد مواخذے کی راہ ہموار
April 1, 2016
کیپ ٹاؤن(ویب ڈیسک)جنوبی افریقی سپریم کورٹ کی طرف سے صدر جیکب زوما کو آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیئے جانے کے بعد ان کے مواخذے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ملک کی اعلیٰ   آئینی  عدالت نے قرار دیا ہے کہ جیکب زوما نے اپنے ذاتی گھر  کی تزئین و آرائش  کے اخراجات کی رقم ادا  نہ کر کے آئین کی خلاف ورزی کاارتکاب کیا عدالتی فیصلہ چیف جسٹس میگوئنگ میگوئنگ  نے سنایا ۔ زوما کیخلاف   کیس اپوزیشن ڈیمو کریٹک پارٹی عدالت میں لے گئی تھی  فیصلے کے بعد اپوزیشن ڈیمو کریٹک الائنس  نے صدرکے مواخذے کی تحریک پیش کر دی ہے  آئینی عدالت کے  فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر زوما  ملکی آئین کے احترام، بالادستی اور دفاع میں ناکام رہے ہیں ان پر  کاندلا میں گھر کی  تزئین و آرائش  پرسرکاری خزانے سے  سولہ ملین امریکی ڈالر  خرچ کرنے کا الزام ہے  عدالت نے وزارت خزانہ کو حکم دیا ہے کہ سیکیورٹی مقاصد سے ہٹ کر اٹھنے والے اخراجات کا تعین کیا جائے اور یہ رقم صدر کو اپنی جیب سے اداکرنا ہو گی فیصلے میں صدر کو استثنا دینے پر  قومی اسمبلی کو بھی   آئین سے انحراف کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔