Thursday, March 28, 2024

جنوبی افریقہ کے مارکو ماریس نے تیز ترین ٹرپل سنچری اسکور کردی

جنوبی افریقہ کے مارکو ماریس نے تیز ترین ٹرپل سنچری اسکور کردی
December 1, 2017

کیپ ٹاؤن (92 نیوز) جنوبی افریقہ کے ماریس نے ایسٹرن پرووینس کیخلاف بارڈر کی نمائندگی کرتےہوئے تیز ترین ٹرپل سنچری سکور کر دی۔ ماریس نے یہ کارنامہ 191 گیندوں پر 300 رنز  کی شاندار اننگز کھیل کر سر انجام دیا۔

جب کہ اس سے قبل تیز ترین فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کا ریکارڈ آسٹریلیا کے چارلی میکارٹنی کے پاس تھا جنھوں نے 1921 میں ناٹنگھم شائر کیخلاف 221 بالز پر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔