Sunday, April 28, 2024

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل کا حصہ بن گئے
September 7, 2018
پیٹرزبرگ (92 نیوز) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور دھواں دھار بیٹنگ کرنے والے اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل کا حصہ بن گئے۔ اے بی ڈویلیئرز پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں ان ایکشن ہوں گے۔ سابق کپتان اب پی ایس ایل میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ،حریف بولرز کو دھول چٹائیں گے، چوکوں چھکوں کا انبار لگائیں گے۔ شہرہ آفاق کھلاڑی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین لیگز میں ہوتا ہے ، اگلے ایڈیشن میں ان ایکشن ہوں گا۔ چیئرمین پی سی بی نے بھی اے بی ڈویلیئرز کی پی ایس ایل میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اے بی کی شمولیت سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اے بی ڈویلیئرز نے جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 114 ٹیسٹ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ،اور مجموعی طور پر 20 ہزار چودہ رنز جوڑے ،جن میں 47 سیکڑے بھی شامل ہیں۔