Friday, March 29, 2024

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان
January 24, 2021

لاہور (92 نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ بابراعظم، عابدعلی، فہیم اشرف، محمد رضوان شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ شروع ہونے میں صرف دو دن کا انتظار باقی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ   کے لیے قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ ، اظہر علی ، فواد عالم ، سعود شکیل شامل ہیں۔  

فہیم اشرف ، محمد نواز ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، نعمان علی ، ساجد خان  بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ یاسر شاہ ، حارث رؤف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان بھی منتخب ہو گئے۔

گرین شرٹس اور  پروٹیز نے اتوار کے روز  بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سخت ٹریننگ کی ۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ  کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے  بھر پور پریکٹس کی۔ کپتان اور کوچز  نے بھی جیت کے لیے پلان بنائے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اطراف میں سکیورٹی کے بھی  سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 3 ہزار سے زائر پولیس اور رینگز کے اہلکاروں کو مختلف مقامات تعینات کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ چار دن سے اچھی پریکٹس ہوئی ہے۔ کنڈیشنز کے لحاظ سے تیاری کی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ  کے درمیان  پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے شروع ہو گا۔