Monday, September 16, 2024

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کی بال ٹمپرنگ

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کی بال ٹمپرنگ
March 25, 2018

 نیو لینڈ (92 نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلوی فیلڈرز کی بال ٹیمپرنگ کا کیس سامنے آ گیا ۔ کپتان اسٹیو اسمتھ اور بین کرافٹ نے پریس کانفرنس میں اعتراف بھی کر لیا ۔

 انہوں نے کہا کہ لنچ کے وقفے کے دوران منصوبہ بنایا، ٹیم مینجمنٹ آگاہ نہیں تھی ۔

 جنوبی افریقہ کے شہر نیو لینڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی اوپننر بین کرافٹ نے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اسے کسی چیز سے رگڑا جس کا اعتراف آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے بھی کر لیا ۔

 اسمتھ نے کہا کہ وہ اپنے کھلاڑی کی اس حرکت پر شرمندہ ہیں اور معافی چاہتے ہیں ۔

 دوسری طرف آئی سی سی کی جانب سے بال ٹمپرنگ کرنے والے کھلاڑی پر جرمانہ اور ایک میچ کھیلنے پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے ۔