Saturday, April 27, 2024

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئی

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ گئی
January 16, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ پھر سجنے کو تیار ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پروٹیز اور شاہینوں نے ایک دوسرے کو پچھاڑنے کیلئے کمرکس لی۔ 

پروٹیز ٹیم 14 سال بعد شاہینوں کے دیس پہنچ گئی، جنوبی افریقہ کے 27 کھلاڑی اور 11 آفیشلز چارٹر طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے۔

جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ بھی ہونگے، بائیو ببل میں رہتے ہوئے مہمان ٹیم کل سے کراچی جمخانہ میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ 5 روزہ قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد پروٹیز کی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کر سکے گی۔

جنوبی افریقہ دورے پاکستان پر 2 ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 11 فروری سے 14 فروری تک لاہور میں کھیلی جائے گی، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 2007 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔