Wednesday, May 8, 2024

جنوبی افریقہ کی سکیورٹی ٹیم کا چار رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

جنوبی افریقہ کی سکیورٹی ٹیم کا چار رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
November 2, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) جنوبی افریقہ کی سکیورٹی ٹیم کا چار رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا،کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد وفد اسلام آباد میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرے گا۔

جنوبی افریقہ  کی سکیورٹی ٹیم پاکستان میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے گی ،وفد کل راولپنڈی میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ بھی دیکھے گا۔

آئندہ سال جنوری میں جنوبی افریقہ  کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول ہے،جنوبی افریقہ کی ٹیم دورہ پاکستان میں دوٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔