Thursday, March 28, 2024

  جنوبی افریقہ کی سپریم کورٹ نے آسکرپسٹوریس کو قتل عمد کا مجرم قراردیدیا

   جنوبی افریقہ کی سپریم کورٹ نے آسکرپسٹوریس کو قتل عمد کا مجرم قراردیدیا
December 3, 2015
پریٹوریا(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کی سپریم کورٹ نے معذور اتھلیٹ آسکر پسٹوریس کو قتل عمد کا مجرم قرار دے دیا۔ ماتحت عدالت کا پسٹوریس کو قتل خطا کا مجرم قرار دیئے جانے کا فیصلہ کالعدم کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق اولمپک اتھلیٹ آسکر پسٹوریس پر قتل عمد کا الزام ثابت ہو گیا ہے جس کے بعد سپریم کورٹ آف اپیل نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم کر دیا۔ پسٹوریس نے فروری دو ہزار تیرہ میں اپنی منگیتر ریوا اسٹین کیمپ کو  اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ غسل خانے میں موجود تھیں۔ انہوں نے غسل خانے کے بند دروازے پر باہر سے چار گولیاں چلائیں جو اندر موجود ریوا  کو لگیں۔ پسٹوریس پر قتل کا مقدمہ چلا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے سمجھا گھر میں کوئی چور گھس آیا ہے، اس لیے گولیاں چلائیں۔  پریٹوریا کی عدالت نے انہیں قتل خطا کا مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال گھر میں نظر بندی کی سزا سنائی جس میں سے وہ ایک سال کی سزا کاٹ چکے ہیں تاہم اب ان کی سزا بدل کر پندرہ سال کر دی جائے گی اور انہیں جیل جانا ہو گا۔