Thursday, April 18, 2024

جنوبی افریقہ کی حسینہ ڈیمی پیٹرز مس یونیورس منتخب

جنوبی افریقہ کی حسینہ ڈیمی پیٹرز مس یونیورس منتخب
November 27, 2017

نیو یارک (92 نیوز) جنوبی افریقہ کی حسینہ ڈیمی پیٹرز مس یونیورس منتخب ہو گئیں۔ بائیس سالہ ڈیمی پیٹرز نے اکیانوے ممالک کی حسینائوں کو خوبصورتی کے اس مقابلے میں مات دی۔
امریکی شہر لاس ویگاس میں مس یونیورس دو ہزار سترہ کا مقابلہ سجا۔ مقابلے میں اکیانوے ممالک کی حسینائوں کے درمیان حسن و ذہانت کا مقابلہ تھا تاہم جنوبی افریقہ کی بائیس سالہ حسینہ ڈیمی لی نیل پیٹرز کے نام قرعہ فال نکلا جنہوں نے اپنی خوبصورتی ، دلکش ادائوں اور مختلف ایشوز پر دو ٹوک رائے سے ججوں کے دل جیتے۔
بزنس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کرنے والی ڈیمی انیس سو اٹھہتر کے بعد یہ اعزاز جیتنے والی دوسری جنوبی افریقہ حسینہ ہیں۔
فرانس سے تعلق رکھنے والی مس یونیورس دو ہزار سولہ آئرس مٹنرے نے انہیں مس یونیورس دو ہزار سترہ کا تاج پہنایا۔ اس موقع پر مس یونیورس ڈیمی پیٹرز نے کہا کہ وہ خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دلوانے کیلئے سر گرم کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔
مس کولمبیا لارا گونزیلا فرسٹ رنر اپ اور مس جمیکا ڈیونا بینٹ سیکنڈ رنر اپ رہیں ۔