Thursday, March 28, 2024

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی
December 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔ شیڈول کا اعلان تحریری پر پوزل کے بعد کیا جائے گا۔ 92 نیوز نے 27 نومبر کو پروٹیز کے دورہ پاکستان کی خبر نشر کی تھی۔ سی ای او پی سی بی وسیم خان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید غیر ملکی کرکٹ ٹیمز کی پاکستان آنے کی نوید سنا دی ۔ پی ایس ایل کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم اور ایم سی سی کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے کے لئے تیار ہے تاہم ٹیسٹ میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ آسٹریلین ٹیم 2022 میں پاکستان آئے گی۔ وسیم خان نے اعتراف کیا قطر ٹین میں ایک پاکستانی کھلاڑی کو فکسنگ کی آفر ہوئی جو اس نے رپورٹ کر دی۔ وسیم خان نے کہا پی سی بی غیر ملکی لیگز کی این او سی کو لیکر کنفیژن کا شکار ہے جس پر جلد کھلاڑیوں کے مشاورت سے پالیسی بنائیں گے۔