Saturday, May 4, 2024

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو دھول چٹا دی

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو دھول چٹا دی
January 8, 2018

کیپ ٹاؤن ( 92 نیوز ) گھر کے شیر باہر ڈھیر  ہوگئے ۔ بھارتی سورماؤں کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں 72رنز سے شکست ۔ وورن فلینڈر نے میچ میں مجموعی طور پر 9وکٹیں حاصل کیں ۔

ویرات کوہلی کو شادی راس نہ آئی ۔  کپتان کی شادی کے بعد پہلے ہی امتحان میں  بھارتی ٹیم کو   شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 72 رنز سے دھول چٹائی ۔

وورن فلینڈر کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے انڈیا کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 208رنز کے ہدف کے تعاقب میں 135رنز پر ہی ہمت ہار گئی ۔

بڑے بڑے ناموں سے سجی بیٹنگ لائن  جنوبی افریقی باؤلرز کےسامنے  ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔

پروٹیز کی جانب سے وورن فلینڈر نے مجموعی طور پر 9شکار کیے ۔ بھارت کی جانب سے روی چند ایشون دوسری اننگز میں 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔

میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سریز میں 0-1 کی برتی حاصل ہو گئی  ۔ دوسرا میچ 13جنوری کو سنچیورن میں کھیلا جائے گا۔