Monday, May 13, 2024

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میں سات وکٹوں سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میں سات وکٹوں سے شکست دے دی
January 30, 2019
 کیپ ٹاؤن (92 نیوز ) پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز تین، دو سے اپنے نام کر لی۔ جنوبی افریقہ نے 241رنز کا ہدف تین وکٹوں پر پورا کیا۔ فاف ڈوپلیسی  اور ڈیوسن  نے 50،50رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقہ کی جانب  سے کوئنٹن ڈی کوک 83 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 240 رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقہ میں کھیلی جانے والی پانچ میچز کی سیریز دو ، دو میچز سے برابر تھی۔ پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے فتح سے ہمکنار ہو کر سیریز کو برابر کر دیا تھا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا تیسرا میچ بارش کے باعث متاثر ہوا تھا ، جس میں  ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو فتح نصیب ہوئی اور یوں  جنوبی افریقہ نے سیریز میں1-2 سے برتری حاصل کی ۔ چوتھے میچ میں شاہینوں نے شاندار کم بیک کیا اور  میچ کو 8 وکٹوں سے جیت کر سیریز 2-2 سےبرابر کر لی  تھی۔