Sunday, May 12, 2024

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی
January 23, 2019
ڈربن ( 92 نیوز) جنوبی افریقہ  نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دوسرے ون ڈے میں  پروٹیز نے پاکستان کو  پانچ وکٹوں سے شکست دے دی، میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیوسن80 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، بیٹنگ اور باؤلنگ میں شاندار  پرفارمنس دکھانے پر جنوبی افریقہ کے فلکوایو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسوچار رنز کے ہدف میں میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 29رنز کے مجموعی اسکور پر تین پروٹیز کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔ ڈیوڈ ملر اور ڈیوسن نے لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارادیا اور 51رنز کی پارٹنر شپ کر کے ٹیم کو جیت کی امید دلائی۔ شاداب خان نے لگاتار دو وکٹیں لے کر میچ دلچسپ بنا دیا، ڈیوڈ ملر 31اور کلیسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ جنوبی افریقہ کے 80رنز پر پانچ کھلاڑی پویلین لوٹنے پر اوپننگ بلے باز ڈیوسن اور فلکوایونے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو  پانچ وکٹوں سے فتح دلائی۔ ڈیوسن نے 80اور فلکوایونے 69رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین اور شاداب خان نے دو  وکٹیں حاصل کیں  ۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 203رنز اسکور کیے حسن علی  59اور کپتان سرفراز احمد 41رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستانی بلے بازوں نے ’’ تو چل میں آیا کی روایت بر قرار رکھی ‘‘  ۔   کوئی ایک بلے باز بھی خاطر خواہ کار کردگی نہ دکھا سکا ۔  امام الحق 5، فخر زمان 26 ،بابر اعظم 12 محمد حفیظ 9 ،شعیب ملک 21  ،شاداب  خان 18 ، حسین طلعت  2 رنز ہی بنا پائے ۔ کپتان سرفراز احمد اور باؤلر محمد حسن نے   ٹیم کو سنبھالا دیا اور  اسکور کو 200 سے اوپر لے گئے ۔  پاکستان کی جانب سے حسن علی  59 اسکور کر کے  ٹاپ اسکورر رہے ، ان کی اننگز  میں تین چھلے اور 5 چوکے شامل تھے ۔