Thursday, April 25, 2024

جنوبی افریقہ نے بھارت کو مدتوں یاد رکھے جانے والی شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے بھارت کو مدتوں یاد رکھے جانے والی شکست دیدی
October 26, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے خود ساختہ چودھری بھارت کو پانچویں ون ڈے میں دو سو چودہ رنز کی عبرت ناک شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز تین دو سے اپنے نام کر لی۔ بھارت کو اپنے ہوم گراونڈ پر پہلی بار اتنے بڑے مارجن سے شکست ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے تھری ڈی نے کرکٹ کے بگ تھری کو گھر میں گھس کر ناکوں چنے چبوا دیئے۔ ممبئی میں ہونے والے پانچویں ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اگلا پچھلا سارا غصہ بھارتی باولروں پر نکال دیا۔ ڈی کاک، ڈوپلیسیز اور ڈیویلیئرز نے شاندار سنچریوں کی مدد سے بھارتی سورماوں کو چار سو اڑتیس رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ ڈی ویلیئرز نے گیارہ، ڈوپلیسیز نے چھ، بہار دین نے دو اور ڈی کاک نے ایک چھکا لگا کر بھارت کو مجموعی طور پر بیس چھکوں کا تحفہ بھی دیا جبکہ تمام پروٹیز نے مل کر اڑتیس چوکے بھی بھارت کی جھولی میں ڈالے۔ بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو جنوبی افریقہ باولروں نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔ ربادا نے چار، ڈیل اسٹین نے تین، عمران طاہر نے دو اور کائل ایبٹ نے ایک بھارتی کھلاڑی کی وکٹ اڑائی۔ کوہلی کی دوست انوشکا شرما کی پویلین میں موجودگی انہیں ایک بار پھر مہنگی پڑ گئی اور وہ صرف سات رنز بنا کر چلتے بنے۔