Friday, March 29, 2024

جنوبی افریقہ سے فتح ، پاکستان پھر اگلے مرحلے کی دوڑ میں شامل ہوگیا

جنوبی افریقہ سے فتح ، پاکستان پھر اگلے مرحلے کی دوڑ میں شامل ہوگیا
June 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) جنوبی افریقہ سے فتح کے بعد پاکستان پھر میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے کی دوڑ میں شامل ہو گیا ، پاکستان کو اگلے تمام میچز جیتنا اور رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہوگا، قومی ٹیم کیسے فائنل فور میں شامل ہوگی۔ پاکستان کو فائنل فورمیں جانے کیلئے اگلے تینوں میچ لازمی جیتنا ہوں گے،کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے چھ میچ کھیل چکی ہے، دو میچ سرفراز الیون نے جیتے، تین  ہارے، اور ایک بارش کے باعث بغیر نتیجے ختم ہو گیا،پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کی شکست  قومی ٹیم کا سفر آسان بنا سکتی ہے،انگلینڈ کے تین میچ باقی ہیں جو آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ اور بھارت سے ہونے ہیں  اگر دو میں انگلینڈ کو شکست ہوگئی تو پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔ میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ اپنے اگلے سارے میچ ہارے تو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہوجائیں گے،اس طرح پاکستان اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے، قومی ٹیم کا  اگلا میچ  26 جون کو نیوزی لینڈ سے شیڈول ہے۔