Friday, April 26, 2024

جنوبی افریقہ سے زمبابوین بارڈر کراسنگ میں تاخیر، حالیہ ہفتوں میں 15 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ سے زمبابوین بارڈر کراسنگ میں تاخیر، حالیہ ہفتوں میں 15 افراد ہلاک
December 26, 2020

بوٹسوانا (92 نیوز) کورونا وباء کی وجہ سے جنوبی افریقہ سے زمبابوے بارڈر پار کرنے میں تاخیر سے حالیہ ہفتوں میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق تاخیر کا ذمہ کورونا سکینگ کو دیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے غیرملکی مزدوروں کو اپنے ملک چھٹیوں پر جانے کے لیے وقت لگ رہا ہے۔

بندرگاہ کی جانب جانے والی تنگ سڑک پر میلوں تک کاروں اور ٹرکوں کی قطاریں بنی ہوئی ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوگوں کی ہلاکتوں میں تھکاوٹ، خرابی صحت اور بندرگاہ پر ناکافی انتظامات نے بھی حصہ ڈالا ہیں۔

ہلاکتوں کے حوالے سے جنوبی افریقہ کی حکومت اور پولیس کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔