Saturday, April 27, 2024

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ ایک بارپھر ارکان اسمبلی کا اکھاڑہ بن گئی

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ ایک بارپھر ارکان اسمبلی کا اکھاڑہ بن گئی
May 18, 2016
کیپ ٹاؤن (ویب ڈٰیسک)جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ ایک بار پھر ارکانِ اسمبلی کا اکھاڑہ بن گئی درجنوں افراد ایک دوسرے پر ایسے پل پڑے جیسے اسمبلی نہیں کوئی کھیل کا میدان ہو۔ تفصیلات کےمطابق  پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کا آپس میں الجھنا کوئی نئی بات  نہیں اس کی تازہ مثال جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں ایک دکھائی دی جہاں ہنگامہ آرائی کےنتیجے میں اسمبلی کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ اسمبلی میں ہونے والے تنازع کا آغاز اپوزیشن کی جانب سے جنوبی افریقہ کے صدر جیکوب پر لگنے والے الزامات سے ہوا اپوزیشن کی جانب سے کیے جانے والے سوالات پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں تلخی اتنی بڑھی کہ بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی ۔تاہم اس سارے منظر نامے میں سیکورٹی اہلکار اور کچھ دیگر اراکین بیچ بچاو کی کوشش کرتے رہے۔