Monday, September 16, 2024

جنوبی افریقا نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دیدی

جنوبی افریقا نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دیدی
February 5, 2017

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے یلغار کر دی جس کے باعث ایک گھنٹے تک میچ رکا رہا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو تریسٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ نیروشن ڈِک والا چوہتر رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کے پری ٹوریس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میزبان ٹیم نے آسان ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان ڈی ویلیئرز ساٹھ رنزبنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

میچ میں سری لنکن اننگز کے دوران شہد کی مکھیوں نے یلغار کر دی جس کے باعث میچ کو ایک گھنٹے تک روکنا پڑا۔ کھلاڑیوں اور امپائرز نے لیٹ کر خود کو مکھیوں سے بچایا۔