Wednesday, April 24, 2024

جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو دس رنز سے ہرا دیا

جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو دس رنز سے ہرا دیا
July 7, 2019
لندن (92 نیوز) ورلڈ کپ کے اعصاب شکن مقابلے میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز میچ کے بعد آسٹریلیا کو  دس رنز سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔ مانچسٹر میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 325 رنز بنائے جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 315 رنز ہی بنا سکی اور 10 رنز سےمیچ جنوبی افریقہ کے نام رہا۔ کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار انیس کے سیمی فائنل نو جولائی سےشروع ہوں گے۔ پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان نو جولائی کو کھیلا جائے گا ، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں 11 جولائی کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔