Friday, May 10, 2024

جنوب مغربی چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

جنوب مغربی چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی
August 19, 2020

بیجنگ ( 92 نیوز) جنوب مغربی چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ، گوتم بدھ کے 1300 سال پرانے مجسمے کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بستیوں کی بستیاں ڈوب چکی ہیں ،کئی رابطہ سڑکیں اور پُل بھی سیلابی پانی کی نذر ہوگئے ہیں۔

لیشان شہر کے دریا کی سطح اس قدر بلند ہو چکی ہے کہ گوتم بدھ کے 71 میٹر اونچے اور 1307 سال پرانے مجسمے کو بھی نقصان پہنچنےکا خدشہ ہے،حکام نے خراب موسم کے باعث گزشتہ روز ریڈ الرٹ جاری کر دیا تھا۔