Saturday, April 20, 2024

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا سربراہی اجلاس کوالالمپور میں شروع ہوگیا

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا سربراہی اجلاس کوالالمپور میں شروع ہوگیا
April 27, 2015
کوالالمپور(ویب ڈیسک)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا سربراہی اجلاس کوالالمپور  کے کنونشن سنٹر میں شروع ہو گیاملائیشیا پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کو منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سربراہی کانفرنس کے آغاز سے قبل دارالحکومت کوالالمپور میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات دیکھنے میں آئے اور کولالمپور کنونشن سنٹر  کے قریب اور گرد ونواح میں مسلح کمانڈوز اور بارود کی بو سونگھنے والے کتوں نے مکمل تلاشی لی ۔ افتتاحی تقریب  میں خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے اسلامی شدت پسندی کے خطرے سے نمٹنے کیلئےمشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیااور اسلام کے نام پر شام میں لڑنے والوں کو گمراہ قرار دیا کہتے ہیں سب کو اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے ۔ انہوں نے علاقائی تنازعات کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا  اور کہا  آسیاں ممالک کے لوگ مختلف عقائد اور مذاہب سے تعلق   کے باوجود اقتصادی، سماجی اور دیگر شعبون میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہاں نے فوٹو سیشن میں شرکت کی  آسیان میں  کمبوڈیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، لاؤس، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ برنائی اور ویتنام شامل ہیں   [caption id="attachment_9150" align="alignnone" width="500"]Performers participate in the opening ceremony of the 26th ASEAN Summit in Kuala Lumpur, Malaysia فنکاروں کی آسیان سمٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پرفارمنس[/caption] [caption id="attachment_9151" align="alignnone" width="502"]Malaysia's Prime Minister Najib Razak and his wife Rosmah Mansor at the opening ceremony of the 26th ASEAN Summit in Kuala Lumpur, Malaysia ملائشین وزیر اعظم اور انکی اہلیہ کی آسیان سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت[/caption]