Wednesday, May 8, 2024

وزیراعظم نے زیادتی کے مجرم کو مردانہ صلاحیت سے محروم کرنے کی تجویز دیدی

وزیراعظم نے زیادتی کے مجرم کو مردانہ صلاحیت سے محروم کرنے کی تجویز دیدی
September 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرم کو مردانہ صلاحیت سے محروم کرنے کی تجویز دیدی اور کہا ایسے مجرموں کی سرجری کرکے ناکارہ بنا دینا چاہیے تاکہ وہ کچھ کر ہی نہ سکیں۔ وزیراعظم نے 92 نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا دیا ۔ بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا ہے۔ جنسی زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینی چاہئے۔ جنسی زیادتی کرنے والوں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا موجودہ آئی جی پرفارم کریں گے تو رہیں گے۔ کسی نے یہ نہیں کہنا کہ شعیب دستگیر نے یہ نہیں کیا۔ انہوں نے عثمان بزدار اور عمران خان کو پکڑنا ہے۔ سی سی پی او پر بڑا شور ہوا۔ انہیں لانے کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ پولیس قبضہ گروپ کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا بدقسمتی سے ہمارے اندر بھی کچھ لوگ ہیں جو وزیراعلی بننا چاہتے ہیں۔ چیلنج کرتا ہوں ہمارے وزیروں اور عثمان بزدار نے کرپشن نہیں کی۔ عثمان بزدار شہباز کی طرح میڈیا پر پیسہ نہیں لگاتا۔ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے ۔ نوازشریف کو واپس لانے کے لیے پوری کوشش کریں گے ۔ اپوزیشن نے ملک کو گنگال کیا اور پھر کہا کہ حکومت فیل ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا فیٹف میں بلیک لسٹ ہوئے تو معیشت بیٹھ جائے گی۔ اپوزیشن نے سوچا فیفٹ میں یہ مان جائے گا مگر میں کسی صورت بلیک میل نہیں ہو گا۔ قائداعظم فلسیطن کے ساتھ کھڑے تھے ہمیں بھی ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔ کراچی کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے۔ کراچی صرف سندھ کا نہیں بلکہ پاکستان کا انجن آف گروتھ ہے ۔ کراچی کا مسئلہ اس وقت حل ہو گا جب الیکٹڈ مئیر اپنے شہر کو ایک ملک کی طرح چلائے گا ۔ نہیں جانتا کہ سندھ حکومت کی کیا پرابلم ہے ۔