Saturday, April 20, 2024

جنسی تشدد کیخلاف قانون سازی میں دو نئے آرڈیننسز کے مجوزہ مسودات کی منظوری

جنسی تشدد کیخلاف قانون سازی میں دو نئے آرڈیننسز کے مجوزہ مسودات کی منظوری
November 26, 2020

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اینٹی ریپ اور کرمنل لا ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دی گئی۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق نئے آرڈیننسز کے ذریعے خصوصی عدالتیں قائم کر کے جنسی تشدد کے واقعات کو روکا جائے گا۔ ریپ مقدمات پر ٹرائل ان کیمرہ ہونگے۔ تحقیقات اور ٹرائل میں جدید آلات کا استعمال کیا جائیگا۔ جنسی تشدد کے مرتکب افراد کا ڈیٹا نادرا میں رجسٹرڈ کیا جائیگا۔

مسودے کے مطابق کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں اینٹی ریپ کرائسز سیل قائم کیے جائینگے۔ متاثرین کے طبی معائنے میں غیر انسانی طریقہ کار اپنانے نہیں دیا جائیگا۔ متاثرین کو لیگل ایڈ اور جسٹس اتھارٹی کے تحت قانونی معاونت فراہم کی جائیگی۔ خصوصی عدالتوں کیلیے اسپیشل پراسیکیوٹرز تعینات کیے جائینگے۔ ڈی پی اوز کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹیاں تحقیقات کریں گی۔