Saturday, April 27, 2024

جنرل چانگ یوشا کا پاک بحریہ کی تنصیبات اور بحری جہاز کا دورہ

جنرل چانگ یوشا کا پاک بحریہ کی تنصیبات اور بحری جہاز کا دورہ
May 20, 2018
کراچی (92 نیوز) چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاک بحریہ کی تنصیبات اور بحری جہاز کا دورہ کیا ۔ پاکستان ، چین لازوال دوستی ،دفاعی شعبے میں تعاون کا کوئی ثانی نہیں۔ چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا کا دورہ پاکستان بھی دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے کلیدی ہے ۔ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اسلام آباد میں مصروف ترین وقت گزارنے کے بعد کراچی پہنچے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی آمد پر کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق نے اُنکا کا پرتپاک استقبال کیا۔ جنرل چانگ نے نیوی کی تنصیبات کا دورہ کیا ، بحری جہاز آمد پراُنہیں نائب امیر البحر وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے خوش آمدید کہا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ جنرل چانگ یوشا نے پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاکستان کو چین کا ہر مشکل دور کا دوست قرار دیا۔ ترجمان نے چین کےسنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کا دورہ پاکستان اہم قرار دیا اور کہا کہ جنرل چانگ کے دورے سے دوطرفہ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔