Tuesday, May 7, 2024

جنرل ندیم رضا کا فضائیہ آپریشنل بیس کا دورہ، پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں ’’ شاہین 9 ‘‘ کا معائنہ

جنرل ندیم رضا کا فضائیہ آپریشنل بیس کا دورہ، پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں ’’ شاہین 9 ‘‘ کا معائنہ
December 19, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پی اے ایف آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں ’’ شاہین 9 ‘‘ کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین نائن کا مقصد دونوں فضائی افواج کے باہمی رابطہ کار کو بڑھانا ہے شاہین نائن سے پاک چین فضائی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کا موقع ملا۔

پی اے ایف بیس آمد پر ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جنرل ندیم رضا کا استقبال کیا۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے شرکاء کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ جنگی مشقوں سے دونوں قوموں اور افواج کی دوستی کو فروغ ملے گا۔