Wednesday, April 24, 2024

جنرل ندیم رضا نے بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی چارج سنبھال لیا

جنرل ندیم رضا نے بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی چارج سنبھال لیا
November 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جنرل ندیم رضا نے بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی چارج سنبھال لیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز جاکر ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق جنرل ندیم رضا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ جنرل ندیم نے جنرل زبیر محمود حیات کی سبکدوشی کے بعد چارج سنبھالا ہے۔ جنرل ندیم رضا کی پیشہ وارانہ زندگی کامیابیوں سے بھرپور ہے۔ 1985 میں انفنٹری کی 10 سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کرنے والے جنرل ندیم پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ، ملٹری ڈائریکٹوریٹ میں جی ایس او 1 رہے اور اسٹرائیک کور کی کمان کی۔ جنرل ندیم رضا نے جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کی۔ دسمبر 2016ء میں کور کمانڈر راولپنڈی کا عہدہ سنبھالا۔ سندھ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ بھی رہے۔ جنرل ندیم رضا گزشتہ سال اگست سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ رواں سال 21 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اہم عہدے کیلئے نامزد کیا گیا۔ جنرل ندیم رضا کو ہلال امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔