Friday, April 26, 2024

جنرل قمرجاویدباجوہ دورے پر مصر پہنچ گئے،مصری ہم منصب سے ملاقات کی ‏

جنرل قمرجاویدباجوہ دورے پر مصر پہنچ گئے،مصری ہم منصب  سے ملاقات کی ‏
December 17, 2018
قاہرہ ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مصر کے دورے پر پہنچ گئے ،  آرمی چیف نے مصر کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے، مصری افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد ذکی اور  مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد فرید ہیگزئی سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں  دو طرفہ دفاعی تعلقات،سکیورٹی تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی جب کہ دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مصر کی عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جامعتہ الازہر کے مفتی اعظم شیخ احمد الطیب سے بھی ملے، جنہوں نے انسداددہشتگردی کےلیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ شیخ احمد الطیب نے مذہبی انتہاء پسندی کے خلاف پیغام پاکستان فتویٰ کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، اسلام کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔ آرمی چیف نے نوجوانان اسلام کو جدت، رواداری اور سائنس و ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔مصر پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مصری افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔