Thursday, April 25, 2024

جنرل قمر جاوید باجوہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں: آئی ایس پی آر

جنرل قمر جاوید باجوہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں: آئی ایس پی آر
November 27, 2016

اسلام آباد (92نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر اکائونٹس کو جعلی قرار دیدیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے مطابق نامزد آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں اور ان کے نام سے بنایا جانے والا اکائونٹ جعلی ہے۔